پاکستانتازہ ترین

حنا ربانی کھر کا کابل میں سفارتخانوں پرحملوں کی مذمت

لاہور (نامہ نگار) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کابل میں سفارت خانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ لاہور کے رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفیر سے بات ہوئی ہے تمام اہلکار خیریت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادیں پاک، امریکا تعلقات میں بہتری کا باعث بنیں گی،ایسی قراردادیں دفتر خارجہ اور خارجہ پالیسی کو مضبوط کرتی ہیں، دنیا بھر میں اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کا کہنا تھا کہ سیاچن کا سانحہ پاکستان اور بھارت کو خبردار کرنے کیلئے کافی ہے، 140 گھرانے اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:برف بیچنے والے کی بیٹی نے ساہیوال بورڈ کے میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker