پاکستانتازہ ترین

حناربانی کھر نےبلاول زرداری سےمعاشقہ کی تردید کردی

اسلام آباد(بیوروچیف)  پاکستان کی وزیر برائے امورخارجہ حنا ربانی کھر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے معاشقہ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ تمام خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں۔ حنا ربانی کھر نےبنگلہ دیشی جریدے میں شائع ہونے والی خبرکی تردید نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔اس سے قبل حنا ربانی کے کھر شوہر فیروز گلزار نےپاکستان کے انگریزی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ یہ تمام خبریں بے ہودہ اور بکواس ہیں، اس طرح کی خبریں تبصرے کے قابل نہیں ہوتی۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور حنا ربانی کھر کے معاشقہ کا معاملہ بنگلہ دیشی جریدے کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی تھی۔
جریدے کا دعویٰ تھا کہ بلاول اپنے سے 11سال بڑی خاتون کےعشق میں بری طرح گرفتار ہے اور اس کی خاطر پاکستان چھوڑ کر سوئٹزرلینڈ بسنے کا سوچ رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی جریدے بلیٹز کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے کی حرکات پر پریشان ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ 2 بچوں کی ماں سے تعلق بلاول کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے سیاسی کیرئیر کا بھی ختم کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سوات:خود کوگولی مارنے والا پولیس اہلکار پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker