پاکستانتازہ ترین

بھارت امن عمل میں مخلص نظر نہیں آتا، حنا ربانی کھر

hinaلاہور(نامہ نگار)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ امن عمل میں مخلص نظر نہیں آتا۔ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات خطے کے مفاد کے لئے بہت ضروری ہیں۔ پاکستان کو افغانستان میں ویٹو پاور چاہیئے نہ ڈرائیونگ سیٹ چاہیئے، خوشحال پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اس جنگ میں ہمارے لیڈر بے نظیر بھٹو ، بشیر بلور سمیت ہزاروں افراد شہید ہوئے اور پاکستان کی معیشت کو بھی دہشتگردی نے نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف امریکی قیادت بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ ویٹو پاور چاہتے ہیں نہ ڈرائیونگ سیٹ چاہتے ہیں، افغانستان میں 49ممالک جو حاصل نہیں کر سکے پاکستان یقیناً اسے حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت کا ساتھ تعلقات خطے کے مفاد کے لئے ضروری ہے لیکن بھارت امن عمل میں مخلص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے، یہ خوش آئند ہے۔ ایک جمہوری حکومت دوسری حکومت کو اقتدار منتقل کرے گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی اور سیلابوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈرون حملے مشرف دور میں شروع ہوئے۔ موجودہ حکومت نے ہمیشہ ڈرون حملوں کی مخالفت کی ہے اور احتجاج کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کا یوٹرن،ایم کیو ایم کی لندن رابطہ کمیٹی بحال کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker