پاکستانتازہ ترین

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

hinaاسلام آباد(بیورو رپورٹ) سعودی عرب کے دورے پر گئی پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں وزیر خارجہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے سعودی ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ یہاں سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر جو اپنے سعودی ہم منصب سعودالفیصل کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں‘ نے سعودی عرب آمد پر سعودی ولی عہد اورنائب وزیراعظم شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے سعودی عرب کے ولی عہد کیلئے بھیجا گیا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اس کے علاوہ دیگر باہمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اسلامی دنیا میں ایک منفرد اور موثر کردار ادا کررہا ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی پیغام دیا جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور دورہ پاکستان کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم خان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  جنگ بندی کی خلاف ورزی،بھارتی بیانات اور ردعمل پر ناخوشگوارحیرت ہوئی ہے،حناربانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker