پاکستان

پاکستان روس کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے: حنا ربانی کھر

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاک روس تعلقات مضبوط ہوتے جائیں گے اور دوطرفہ تعاون بڑھتا جائے گا۔ ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروو سے ہونے والی ملاقات میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ سن دو ہزار گیارہ میں صدر پاکستان کے دورہ روس سے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان اور روس کئی عالمی اور علاقائی مسائل بارے یکساں موقف رکھتے ہیں، حنا ربانی کھر نے کہا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دوطرفہ اشتراک عمل کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں  قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker