تازہ ترینکھیل

سپرہاکی سیریز، پاکستان کوبھارت سے بھی شکست

پرتھ (نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا میں جاری سپر ہاکي سيريز ميں پاکستان کو مسلسل تيسري شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو روايتی حريف بھارت نے دو کے مقابلے ميں پانچ گول سے شکست دے دی۔ دونوں روايتی حريف تيسری پوزيشن کیلئے کل دوبارہ مدمقابل ہوں گے۔  پاکستان اور بھارت اپنے آخری راؤنڈ ميچ ميں پرتھ ميں مدمقابل ہوئے۔ بلو شرٹس نے پاکستان کيخلاف ابتدائی منٹس ميں گول کرکے برتری حاصل کی۔ کچھ ہي دير بعد بھارت نے دو تابڑ توڑ حملوں ميں برتری تين صفر کرلی۔ تاہم پہلے ہاف کے اختتامی منٹس ميں پاکستان گول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسرے ہاف ميں بھي بھارتي سورما چھائے رہے جنہوں نے متواتر دو گول کرکے برتری پانچ ايک کردی جس کے بعد پاکستانی کھلاڑيوں نے ہمت ہارکر دفاعی حکمت عملی اپنالی۔ دوسرے ہاف کے آخری منٹس ميں پاکستان نے ايک اور گول کرکے خسارہ پانچ دو کرليا۔  اس سے پہلے ہونے والے دو میچوں میں آسٹريليا اور انگلينڈ بھی پاکستان کو شکست دے چکے ہیں۔ پاکستاني ٹيم اتوار کي صبح آٹھ بج کر چاليس منٹ پر تيسری پوزيشن کے ميچ ميں دوبارہ بھارت کے مدمقابل ہوگی

یہ بھی پڑھیں  میونسپل کمیٹی داؤدخیل کے 16وارڈز میں 42امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker