تازہ ترینکھیل

ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ملبورن(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، گرین شرٹس نے جرمنی کو دو ایک سے شکست دی۔میلبرن میں جاری ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹیم کا مقابلہ تھا اولمپک چیمپین جرمنی سے، جرمنی نے کھیل کے نویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرکے برتری تو حاصل کی، لیکن گرین شرٹس نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کیا، شکیل عباسی نے جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے 39ویں منٹ میں برتری ختم کی ۔میچ کے 50ویں منٹ میں سابق کپتان نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو دو ایک کی برتری دلادی، جو آخر تک برقرار رہی۔ 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا جس نے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں  رنگیلے کو ہم سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker