تازہ ترینکھیل

اذلان شاہ ہاکی: روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان کا ٹکراؤ

ایپوہ(نمائندہ سپورٹس) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا ٹکراؤ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ تین میچز ہارنے کے بعد پاکستان سات ملکی ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن پر چلا گیاہے اوراس کے فائنل کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن نو،نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انگلینڈسات،بھارت چھ،ملائیشیاپانچ اورکوریا چار پوائنٹس لیکر تیسری سے چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان نے واحد کامیابی ارجنٹائن کے خلاف حاصل کی اور تین پوائنٹس کیساتھ آخری نمبر پرہے جبکہ اس کے فائنل کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ پاکستان کو وقار کی بحالی کیلئے بھارت اور انگلینڈکے خلاف گروپ میچز میں اچھی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی : فرنٹیئر کالونی میں مسجد میں دھماکا ، متعدد افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker