تازہ ترینکھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کومسلسل چوتھی شکست

ایپوہ (نمائندہ سپورٹس) اکیس ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کوروائتی حریف بھارت کےہاتھوں ہوئی دو ایک سے شکست۔ یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی ناکامی ہے جس نےاسےتیسری پوزیشن کی دوڑسےبھی باہرکردیا ہے۔ دن کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی کوریا کا میچ ایک ایک سے برابر رہا۔۔دن کے آخری میچ میں ملائیشیا اورنیوزی لینڈ کا مقابلہ جاری ہے۔  ملائیشیاکےشہرایپوہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے ناقص کارکردگی کاتسلسل قائم رکھا۔روائیتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم آف کلر نظر آئی جبکہ ملنے والے مواقع سے بھی گرین شرٹس فائدہ اٹھانے میں  ناکام رہے۔ سندیپ سنگھ کے پنالٹی کارنرپر کئے گول نے بھارت کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی،دوسرے ہاف میں میچ ختم ہونے سے دس منٹ قبل سہیل عباس نے پنالٹی کارنر پر  گول اسکور کرکے میچ ایک ایک سے برابرکردیا۔ میچ کے آخری لمحات میں بھارت کے سنیل نے فیلڈ گول کرکے بھارت کو دو ایک سے برتری دلادی جس میں فائنل وسل تک کوئی تبدیلی نہ آسکی۔۔میچ میں ناکامی کے بعد پاکستان تیسری پوزیشن کی دوڑ سے بھی باہرہوگیاہے۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو برطانیہ کے خلاف کھیلے گا۔۔دن کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی کوریا کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔

یہ بھی پڑھیں  نیٹو سپلائی کی بحالی کوسپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker