تازہ ترینکھیل

لندن اولمپکس :پاکستانی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا نے آوٹ کلاس کردیا

لندن (نمائندہ سپورٹس) لندن اولمپکس میں پاکستان کی آخری امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ اہم معرکے میں آسٹریلیا نے پاکستان کوسات گول سے آوٹ کلاس کرکے ایونٹ سے باہر کردیا، قومی ٹیم دفاع میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ گرین شرٹس ایک پنالٹی کارنر بھی حاصل نہ کرسکی۔لندن میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے کھیل کے آغاز سے ہی پاکستان کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کئے اور پانچویں منٹ میں آسٹریلیا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری حاصل کی۔ ایک منٹ بعد ہی کینگروز نے پینالٹی اسٹروک پر دوسرا گول کردیا۔ انتیسویں منٹ میں کرسٹو فرچر یالو نے پینالٹی اسٹروک پر آسٹریلیا کے لئے تیسرا گول بنایا۔ پانچ منٹ بعد چونستیوں منٹ میں آسٹریلیا نے بہترین موو بناتے ہوئے چوتھا گول داغ کر میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔ پہلے ہاف میں قومی ٹیم کوئی پینالٹی کارنر حاصل نہ کرسکی۔ دوسرا ہاف بھی پہلے ہاف سے مختلف نہ تھا۔ آسٹریلیا نے بیالیسویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ پانچ صفر کردیا۔ جس کے بعد کینگروز نے مزید دو گول داغ کرکے میچ باآسانی سات صفر سے اپنے نام کرلیا۔ پاکستان میچ میں ایک بھی پینالٹی کارنر حاصل نہ کرسکا۔ پاکستانی ڈیفینڈرز کے پاس آسٹریلوی حملوں کا کوئی توڑ نہ تھا۔ سینئیرز کا جادو بھی نہ چل سکا

یہ بھی پڑھیں  کیا ایم کیو ایم ایک ملک دشمن جماعت ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker