تازہ ترینکھیل

بہاولپور:آٹھواں آل پاکستان نشان حیدر ہاکی خواتین ٹورنامنٹ ﴿فلڈ لائٹ﴾ 26اگست سے مطیع اللہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا

بہاول پور﴿ بیو رو چیف﴾ آٹھواں آل پاکستان نشان حیدر ہاکی خواتین ٹورنامنٹ ﴿فلڈ لائٹ﴾ 2012 ئ فلائنگ ہارس کلب بہاولپور کے زیر اہتمام 26اگست سے مطیع اللہ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے 6 خواتین ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یہ مقابلے30 اگست تک جاری رہیں گے جبکہ فائنل اور ڈیپارٹمنٹل راؤنڈ کے مردوں کے میچز31 اگست سے 7ستمبر تک کھیلے جائیں گے جس میں ملک سے بارہ ریجن کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ تمام میچز رات کو مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ویمن ہاکی فیڈریشن نے مذکورہ مقابلوں کے لیے ٹیکنیکل آفیشنلز ، منصفین اور ایمپائرز کے پینل کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ٹیکنیکل آفیشلز میں مسز فریدہ جمیل اورمقصود الحسن ﴿بہاولپور﴾ محمد زاہد، شفیق احمد بھٹی ﴿لاہور﴾ جبکہ منصفین کے محمد علی بھٹی، ارم شمسی، اختر محمدی، ثمن وحید ﴿ ملتان﴾ شائستہ قیصر ﴿ ملتان﴾ محمد اسلم قریشی﴿احمد پور﴾ محمد ساجد، محمد قیصر ﴿ لاہور﴾ اور ایمپائرز میں رانا ساجد علی، عمران علی بہاولپور، محمد افضل، افتخار احمد ، مشتاق احمد ٹوانہ، عاطف ملک، چاندپروین ﴿ لاہور﴾ سے شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈ خالد نواز مہاروی ٹورنامنٹ ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ عامر حمید کو چیف کوآرڈینٹر اور محمد ریاض مہر کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ خواتین ہاکی مقابلوں کے ڈراز کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پول اے میں بہاولپور وائٹ، ملتان اور گوجرانوالہ اور پول بی میں بہاولپور کلر، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔ 26 اگست کو بہاولپور بمقابلہ فیصل آ باد اور بہاولپور وائٹ کا گوجرانوالہ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ 27 اگست کو ملتان کا مقابلہ گوجرانوالہ جبکہ لاہور کا مقابلہ فیصل آ باد سے ہوگا۔28اگست کو بہاولپور کلر کا میچ لاہور کی ٹیم سے ہوگا جبکہ اسی رات بہاولپور وائٹ، ملتان کی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔ 29اگست کو پول اے کا پہلا سیمی فائنل اور پولی بی کا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ30اگست بروز جمعرات فائنل کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، سرتاج عزیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker