تازہ ترینکھیل

جوہر کپ جونئیر ہاکی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 1-5 سے ہرادیا

ملائشیا(نمائندہ سپورٹس) دوسرے سلطان آف جوہر کپ جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کا دوسرے میچ آسٹریلیا سے مقابلہ تھا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ موسلا دھار بارش کے باعث دوسرا ہاف نوے منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ جس میں آسٹریلیا نے مزید چار گول کرکے میچ پانچ ایک سے جیت لیا۔ آسٹریلیا کے ڈیلن وادرسپون نے دو، بلیک گوورز، جسٹن ڈگلس اور ولیم گلمور نے ایک ایک گول اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد دلبر نے اسکور کیا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ چودہ نومبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker