تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی: ہالینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

میلبرن(نمائندہ سپورٹس) ہاکی چیمپئنز ٹرافی2012ء میں ہالینڈنے پاکستان کوایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر ملیبرن کے اسٹیٹ نیٹ بال ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلے ہاف تک مقابلہ کانٹے دار رہا۔پہلےپاکستان کی جانب سے ایک گول کیا گیا تاہم ہاف کا ختم ہونے سےپہلے ہی ہالینڈ نے کھیل برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں ہالینڈ نے 2گول کی برتری حاصل کر کے میچ میں فتح یقینی کر لی۔ دوسرے میچوں میں جرمنی کا نیوزی لینڈ سے، آسٹریلیا کا بیلجیئم سے اور انگلینڈ کا بھارت سے مقابلہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  امر یکن سی آئی اے کی تبا ہ کا ریاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker