تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی :سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو2 -5 سے ہرا دیا

میلبورن(نمائندہ سپورٹس) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ہالینڈ نے پاکستان کودو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ اب پاکستان ٹیم اتوار کو تیسری پوزیشن کیلئے میچ کھیلے گی۔ میلبرن میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے اولمپک چیمپئن جرمنی کو زیر کیاتھا۔ ہالینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں قومی ٹیم اس کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکی جو اس نے جرمن ٹیم کے مقابل کیاتھا۔ پی بیکر نے کھیل کے آغاز ہی میں گول کرکے ہالینڈ کو سبقت دلائی۔ بیسویں منٹ میں وان ایس نے ڈچ ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔تین منٹ پر شکیل عباسی کی ہٹ پر ڈچ کھلاڑی کے اون گول سے اسکور دو ایک ہوگیا۔ پہلے ہاف ختم ہونے سے قبل پی بیکر نے ذاتی دوسرا اور ہالینڈکی جانب سے تیسرا گول کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر ہالینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔ پنتالیس ویں منٹ میں ویلنٹائن ورگا نے ڈچ ٹیم کا چوتھا گول کیا۔ کھیل کے اختتامی منٹوں میں پاکستان اور ہالینڈ نے مزید ایک ایک گول کیا جس کے بعد میچ ہالینڈ کے پانچ دو کی فتح پر ہوا۔پاکستان ٹیم آٹھ سال بعد تیسری پوزیشن کا ہی میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع سانگھڑ کے مشہور ثناء خواں ظہیر احمد 82سال کی عمر میں انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker