تازہ ترینکھیل

صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول نے استعفٰی دیدیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا، وزیراعظم نوازشریف اختر رسول کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے اپنا استعفیٰ وزیرا عظم نوازشریف کو بھجوادیا، تاہم پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول کااستعفیٰ وزیراعظم نواز شریف منظور کریں گے، کیونکہ وزیراعظم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن اِن چیف ہیں۔اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہونے کے باعث سابق اولمپیئنز کی جانب سے اختر رسول کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا تھا۔ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کو صدر پی ایچ ایف لگائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جماعت اسلامی ضلع قصور کے تمام حلقوں سے انتخاب لڑے گی،حاجی رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker