تازہ ترینکھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا اعلان ،سہیل عباس کپتان مقرر

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)  ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اٹھارہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سہیل عباس کپتان اور وقاص شریف نائب کپتان مقرر۔ اسلام آباد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹرحنیف خان نے ساتھی سلیکٹرزاورمنیجرخواجہ جنید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ اٹھارہ رکنی ٹیم میں جونیئر ٹیم کے چھ کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اکیسواں سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ چوبیس مئی سے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔ پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈرسہیل عباس کو پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے ، وقاص شریف ان کے نائب ہونگے۔ پاکستانی ٹیم اٹھارہ مئی کو لاہور سے کوالالمپورروانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: نجی تعلیمی ادارے معیار تعلیم اور نتائج کے لحاظ سے ہمیشہ نمایاں رہے ، آغا نجیب داؤد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker