تازہ ترینکھیل

ساتواں جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، ملائیشیا پاکستان کو فائنل میں ہرا دیا

ملاکا(نمائندہ سپورٹس) ساتواں جونئیر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا نے جیت لیا۔۔ فائنل میں پاکستان  کے خلاف میزبان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔۔میچ میں مجموعی طور پر پانچ پينالٹی کارنر میں سے صرف ایک پر ہی گول کیا جاسکا۔۔  ساتویں جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیميں آمنے سامنے آئیں ۔۔ملائیشیا نے میچ کے دوسرے منٹ میں فیصل سری کے گول کے ذریعے برتری حاصل کرلی جسے سترہویں منٹ میں محمد سیامم نے گول کرکے مستحکم کردیا۔۔پہلے ہاف کے اختتام پر ملائیشیا کو دو صفر کی  برتری حاصل تھی۔۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔۔اور بیالسویں منٹ میں محمدعرفان کے گول کے ذریعے خسارے کو کم کیا۔۔میچ ختم ہونے سے چار منٹ قبل کھلاڑیوں کے جھگڑے کی باعث میچ دو منٹ روکنا پڑا۔۔ اسی سکینڈ پہلے دلبر نے گول کرنے کا یقینی موقع ضائع کرکے میچ برابر کرنے کا نادر موقع گنوا دیا۔۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے کوریا کو گولڈن گول پر دو ایک سے شکست دی۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button