تازہ ترینکھیل

قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ، کھلاڑیوں کی لاہورمیں داتامزار پرحاضری

لاھور(نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے لاہور میں حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور قومی ٹیم کی فتح کے لئے دعا کی۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل قومی ہاکی ٹیم اور مینجمنٹ نے داتا صاحب کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،، نوافل ادا کئے اور ٹورنامنٹ میں کامیابی کی دعا مانگی۔  اس موقع پر چیف کوچ اختر رسول کا کہنا تھا کہ ٹیم چھوٹی ہے لیکن اس کا ایمان بہت بڑا ہےاوروہ جب بھی یہاں دعا مانگ کر گئے انھیں کامیابی ملی۔  کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ انہیں حاضری سے روحانی سکون ملا۔

یہ بھی پڑھیں  سید خورشیدشاہ دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker