تازہ ترینکھیل

ہاکی:جنوبی کوریا نے پاکستان کو چار صفر سے ہرادیا

ایپوہ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کو چار صفر سے زیر کیا ہے۔ چار میچوں میں یہ جنوبی کوریا کی پہلی فتح ہے۔ پاکستان تین میچوں میں تین پوائنٹس لیکرچھٹے نمبر پرچلاگیا اوراسکے فائنل کھیلنےکاامکان معدوم ہوگیاہے۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں بلیو ٹرف پر کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کیخلاف پاکستان عمدہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ نام ہیون وو نے انیس ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پرکوریا کا پہلا گول کیا۔ پہلے ہاف میں کورین ٹیم کوایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں نام ہیون وو نے پینلٹی کارنر پر ذاتی دوسرا گول بنایا۔ یوہیو سک نے جنوبی کوریا کی جانب سے تیسرا گول کیا۔اکسٹھ ویں منٹ میں ہیون ہائی سونگ نے کوریا کی سبقت چار صفر کردی اسی پر میچ ختم ہوا۔ پاکستان کے کپتان سہیل عباس نے چار پینلٹی کارنر ضائع کئے

یہ بھی پڑھیں  مولاناسمیع الحق کوشامل کرکے مذاکرات کی آڑمیں ایک اور آپریشن کی تیاری کی گئی: تحریک طالبان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker