تازہ ترینکھیل

ہاکی فیڈریشن نے سات کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کر دیے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فيڈريشن کی ڈسپلنری کميٹی نے بھارت میں ہونے والی ورلڈ سیریز ہاکی ليگ کھیلنے والے سات کھلاڑیوں کو ڈھائی سے دس لاکھ روپے کی جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ سیریز ہاکی ليگ کھیلنے والے  کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ شکیل عباسی اور ریحان بٹ پر دس دس لاکھ  جبکہ دیگر پانچ کھلاڑیوں پر ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کيا گيا ہے ۔ جرمانے کے خلاف سات روز میں صدر پی ایچ ایف سے اپیل کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سری لنکا کا دورہ ٹف ہوگا،کوچ اور کھلاڑی محنت کررہے ہیں،شاہد آفریدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker