Uncategorizedتازہ ترینکھیل

ایپوہ:ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی

ایپوہ(سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایپوہ ملائشیا میں کھیلے جارہے ایونٹ کے چوتھے منٹ میں پاکستان کیلئے محمد عمر بھٹہ اور بارہویں منٹ میں شفقت رسول نے گول کیے۔ جواب میں ملائیشیا کیجانب سے پہلا گول عامر فرید نے اسکور کیا۔ پاکستان کو پہلے ہاف میں دو ایک سے سبقت حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں فیصل صاری نے ملائیشیا کیلئے گول کرکے مقابلے دو دو سے برابر کردیا۔ میچ کے اختتام سے قبل محمد رضی نے فیصلہ کن گول کرکے ملائیشیا کو فتح دلا دی۔ پاکستان اپنے اگلے میچ میں جمعرات کو روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button