تازہ ترینکھیل

سپرسیریزنائن اے سائیڈہاکی:انگلینڈ نے پاکستان کو2-4سے ہرا دیا

پرتھ(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل سپر سیریز نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہو گئی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ پرتھ میں کھیلے جارہے نائن اے سائیڈ سپر ہاکی سیریز کے دوسرے روز پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں کے اختتام پر پاکستان کے عبدالحسیم خان اور عمر بھٹہ نے ایک، ایک گول اسکور کر کے قومی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلا رکھی تھی۔ دوسرے ہاف میں انگلش فارورڈز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تین گول اسکور کرتے ہوئے چار دو کی برتری حاصل کر لی۔اس طرح انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چار دو سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ میں یہ پاکستان کی دوسری شکست ہے۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا تعارفی اجلاس اختلافات کی نذر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker