تازہ ترینکھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے پاکستان کے1-2سے شکست دیدی

hockeyدوحہ (نمائندہ سپورٹس) قطر کے دارلحکومت دوحہ میں کھیلی جانے والی ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے سنسی خیز مقابلےکےبعد گرین شرٹس کو1کےمقابلےمیں 2 گول سے شکست دےدی۔ روایتی حریفوں کےدرمیان کھیلے جانے والے اس میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں جانب سے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رہا تاہم کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ میچ کے36ویں منٹ میں بھارتی کھلاڑی روپند پال سنگھ نے پنالٹی اسٹرو ک پر گول کرکےٹیم کو ایک گول کی برتری دلای۔ میچ کے51 ویں منٹ بھارت نے ایک اور گول اسکور کرکےحریف ٹیم پر اپنا دباؤ برقراررکھا تاہم کچھ ہی دیر بعد پاکستانی کھلاڑی نے گیند کو بھارتی گول پوسٹ کی راہ دکھاکر اسکور1-2کردیا۔ میچ کے آخری لمحات میں بھی گرین شرٹس نے عمدہ کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں کو دفاع کرنے پر مجبور کیا لیکن بد قسمتی سے پاکستان ٹیم گول اسکورکرنے میں ناکام رہی اور یوں بھارت نے1کےمقابلے میں 2گول سے فتح حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں مجموعی طورپر 4میچ کھیل چکی ہے جس میں گرین شرٹس نے2میچوں میں فتح حاصل کی جب کہ ایک میچ برابراور ایک میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ 26دسمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ضلع میں عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے سر گرمیوں کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker