تازہ ترینکھیل

ہاکی کے کھلاڑیوں کو سرکاری نوکری دینے کی سمری منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پنجاب حکومت نے ہاکی کی زبوں حالی پر قومی کھیل کی ڈوبتی سانسوں کوآ کسیجن فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے کھلاڑیوں کوسرکاری نوکریاں دینے کی سمری منظور کر لی۔ وزیراعلٰی پنجاب نے محکمہ کھیل اور پولیس کی مشاورت سے بننے والی سمری کی منظوری دی جس کی کاپی ابتک نے حاصل کر لی ہے۔ سمری کے مطابق کھلاڑیوں کو پنجاب پولیس میں بھرتی  کیا جائے گا،،، دوسرے کھیلوں کے کھلاڑی بھی اس سے مستفید ہوں گے۔کھلاڑیوں کو مالی فوائد  دیئے جائیں گے۔ پولیس کے علاوہ  ان کو دیگرمحکموں میں بھی نوکریاں دی جائیں گی۔ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں سونے، چاندی یا کانسی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی بھرتی کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی پولیس میں بھرتی کیلئے پولیس آرڈر 2002 ء میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جس کے تحت کھلاڑیوں کو کانسٹیبل اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر کی اسامی پربھرتی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button