تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان ، محمد عمران کپتان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا، محمد عمران کپتان، وقاص شریف نائب کپتان ہوں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، ٹیم میں موجود جونیئر کھلاڑیوں کو سینئرز کی موجودگی سے فائدہ ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ اگلے ماہ آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، 18 رکنی ٹیم کی قیادت محمد عمران کریں گے جبکہ وقاص شریف نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،عمران شاہ، عمران بٹ ، محمد عمران،وسیم احمد ،کاشف شاہ، رضوان جونیئر، وقاص شریف، محمد عتیق، فرید احمد، محمد راشد، شفقت رسول، رضوان سینئر، شکیل عباسی، عمر بھٹا، علی شان اور محمد کاشف۔

یہ بھی پڑھیں  شرجیل میمن کا مشرف کے سرکی قیمت مقررکرنے کامطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker