تازہ ترینکھیل

جونیئرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت کا میچ برابر

ملاکا (نمائندہ سپورٹس سے) جونیئرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کےپول بی کے ایک اہم میچ میں دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلے کےبعد پاکستان اور بھارت کا میچ دو دو گولز سے برابر رہا ۔ ملائیشیا کے شہرملاکامیں جاری ایونٹ کے پول بی کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوئیں۔۔میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور محمد دلبر نے گولز اسکور کئے۔۔پہلے ہاف کے پانچویں منٹ میں محمد دلبر نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔۔امیت نے میچ کے چوبیس ویں منٹ میں گول کرکے میچ ایک ایک سے برابرکردیا۔۔پہلے ہاف کے اختتام پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں میچ کے اکتالیس ویںمنٹ میں عرفان کے گول نے پاکستان کو دو ایک سےبرتری دلائی  میچ کے ساٹھویں منٹ میں آکاش دیپ نے گول اسکورکرکے میچ دو دو سے برابرکردیاجس میں میچ کے اختتام تک کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔۔ایونٹ میں پاکستان اپنےپول کا آخری میچ پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کرپانچ منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان نےایونٹ کے اپنےپہلےمیچ میں چین کو ایک صفر سےشکست دی تھی

یہ بھی پڑھیں  سانحہ کربلا،حق وصداقت کا پرچم بلند کرنےکادرس دیتا ہے،عقیل خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker