تازہ ترینکھیل

اذلان شاہ کپ: پاکستان اپنا آخری میچ بھی ہار گیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بھی برطانیہ سے ہارگئی۔تین بار کی فاتح پاکستانی ٹیم نےایونٹ میں تاریخ کی بدترین کارکردگی پیش کی۔۔ اور ساتویں نمبر پر رہی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے میچ میں ارجنٹائن کو شکست دی تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ پاکستان ٹیم مسلسل پانچ شکستوں کے بعد ایونٹ میں آخری پوزیشن پر آئےگی ۔گرین شرٹس برطانیہ کے خلاف بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔عبدالحسیم خان کے گول کی بدولت پاکستان نے پندرہویں منٹ میں برتری حاصل کی جو وقفہ تک برقرار رہی ۔دوسرے ہاف میں برطانیہ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے تو مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا ۔اور پھر میچ کے اختتام سے چار منٹ قبل ایشلے جیکسن نے فیصلہ کن گول کرکے ٹیم کو دو ایک کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔برطانیہ سے شکست کے بعد پاکستان نے ٹورنامنٹ کا اختتام ساتویں اور آخری پوزیشن پر کیا ۔جو گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ کی تاریخ کی بدترین کارکردگی ہے ۔دن کے پہلے میچ میں کوریا نے نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker