کھیل

سیالکوٹ ہاکی اکیڈیمی نے گوجرہ ہاکی اکیڈیمی کو2کے مقابلے میں7گول کرکےٹورنامنٹ جیت لیا

سیالکوٹ﴿بیوروچیف﴾پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سیالکوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والانادرا انٹر اکیڈیمی ہاکی ٹورنامنٹ ،سیالکوٹ ہاکی اکیڈیمی نے گوجرہ ہاکی اکیڈیمی کو2کے مقابلے میں7گول کرکے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں گذشتہ 2ہفتوں سے جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 09اکیڈیمیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اکیڈیمی کے نوخیر ملک نے15گولز کئے اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائ اور رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف ، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اخلاق، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر خاور انور خواجہ،ٹی ایم او سیالکوٹ عبدالحمید قاسم اور ملک ذوالفقار کے علاوہ بڑی تعداد میں ہاکی کے شائقین نے سیالکوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائ اور رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ اور اکیڈیمی کی سطح پر ہاکی کی پرموشن سے پاکستان عالمی سطح پر تمام اعزازات حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جلد ہی ہاکی اسٹیڈیم کے بقایا حصہ کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے ڈی ایچ اے سیالکوٹ کو2لاکھ روپے اور ونر ٹیم کے ماہانہ بونس کو بڑھا کر3ہزار روپے اور انر اپ ٹیم کو2ہزار کرنے کا اعلان کیا جبکہ کوچیز کی بھی تنخواہیں بڑھنے کا اعلان کیا۔ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر خاور انور خواجہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کی جانب سے سیالکوٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  یونس خان نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker