پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت نے 2 چھٹیوں کی مخالفت کردی

پشاور﴿نمائندہ خصوصی ﴾ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ہفتے میں دو چھٹیوں کی ایک بار پھر مخالفت کر دی، سرکاری دفاتر ہفتے کو کھلے رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توانائی بحران کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس سنیئر صوبائی وزیر رحیم داد کی سربراہی میں ہوا جس میں سینئر وزیر بشیر احمد بلور، وزیر قانون ارشد عبداللہ، آبپاشی کے وزیر احمد حسین، تاجروں صنعت کاروں اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک بار پھر ہفتے میں دو چھٹیوں اور دکانیں جلد بند کرنے کی مخالفت کی گئی۔ صوبوں میں یکساں لوڈشیڈنگ کے فارمولے کو بھی مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ہفتے کے روز تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker