
اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت کی جانب سے اس سال عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے پی ایم ہاؤس کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 10 سے 12 جولائی تک عید تعطیلات کی تجویز دی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد باقاعدہ چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔