تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 8 کے کمنٹیٹرز کون ہوں گے؟

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے ممکنہ کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور  پر  11 کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں کمنٹیٹرز کو  پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ بیک وقت دو دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان کے نام شامل ہیں جبکہ طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو اور عروج ممتاز بھی فہرست میں شامل ہیں۔پی ایس ایل 8 کیلئے ممکنہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نام کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button