پاکستانتازہ ترین

موٹر وے پر ہالی ووڈ کے مناظر ،شہر ی نے بے قابو کنٹینر روک لیا

اسلام آباد(مانیڑنگ سیل)بہادر شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بریک فیل ہونے والے ٹریلر کو روک کر کئی جانیں بچا لیں ۔تفصیلات کے مطابق شہری اطہر یادعلی کا کہنا ہے کہ اس نے دیکھا کہ بائیس ویلر ٹریلر تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا تھا کہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ٹرک میں سے چھلانگ لگا دی ہے اور کنٹینر بغیر ڈرائیور تیز رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے تو انہوں نے سوچا کہ اگر اسے روکا نہیں گیا تو یہ بڑے حادثے کا شکار ہو گا اور کئی شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ بنے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقع موٹر وے سالٹ رینج کے قریب پیش آیا اورانہوں نے اپنی فیملی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ ٹریلر پر سوار ہو کر اسے روکنے کی کوشش کریں گے جبکہ ان کی اہلیہ اور بچوں نے انہیں منع کیا لیکن انہوں نے کسی کی نا مانتے ہوئے ٹریلر میں سوار ہوکر اسے روکنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی گاڑی سے کنٹینر میں مسافر سیٹ والی کھڑکی سے داخل ہوئے اورجب انہوں نے اس کا سٹیرنگ سنبھالا تو اسے معلو م ہوا کہ اس کے بریک فیل ہو چکے ہیں اور اسے روکنا ناممکن ہو گا ۔ اطہریاد علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہار نہیں مانی اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کنٹینر کو روکنے کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے کنٹینر کوسٹرک کے ساتھ واقع سیفٹی ڈیوائڈر کے ساتھ رگڑتے ہوئے اس کی سپیڈ کم کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اس طرح ایک مقام پر آکر کنٹینر رک گیا۔ ایک سوال کے جواب میں اطہر علی نے کہا کہ و ہ ایسے کئی کارنامے پہلے بھی انجام دے چکے ہیں اورایک مرتبہ انہوں نے لڑکیوں کے گروہ کو اغواءہونے سے بھی بچایا ۔

Athar Yad Ali Stopped A Driverless Truck On… by Pak News Live

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button