تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:آتش گیرمادہ پھٹنےسےمکان کی چھت اڑگی، ملبہ قریبی گھروں میں جاگرا،3افرادزخمی

بہاولنگر( بیو رو چیف)آتش گیرمادہ پھٹنے سے مکان کی چھت اڑگئی۔ملبہ قریبی گھروں میں جاگرا۔3 افرادزخمی۔امدادی ٹیموں نے پہنچ کرزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔شدیدزخمی 10سالہ ہیراکو لاہورجنرل ہسپتال ریفرکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابقبہاولنگر کا محلہ فاروق آبادمیں آتشی پٹاخے تیارکرنے والے ملک لیاقت عرف یمنی گولے والا کے گھر میں پڑابھاری تعدادمیںآتشی مادہ پھٹنے سے گھر کی چھت اڑگئی ملبہ قریبی گھروں میں گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ملک لیاقت اور اسکی نواسی 10سالہ ہیراکوشدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حالت غیرہونے پر ہیراکو جنرل ہسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اورریسکیوکی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو طبی امدادپہنچاتے ہوئے ہسپتال روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سابق حکمران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker