تازہ ترینعلاقائی

لاہور:شہد کے ساتھ مکھیوں کے جعلی چھتے تیارکرنے والی فیکٹری سیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبہ پنجاب میں ملاوٹ مافیا کی چالاکیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہد کے ساتھ شہد کی مکھیوں کے جعلی چھتے بھی تیار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نولکھا میں فیکٹری کو جعلی شہد بنانے پر سیل کردیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں شیرے اور گلوکوز سے 2 ہزار کلو شہد تیار کیا گیا تھا جسے تلف کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوم اور پلاسٹر آف پیرس سے چھتے بھی تیار کیے جاتے تھے۔ شہد کو اصل دکھانے کے لیے جعلی چھتے شہد میں رکھے جاتے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہد پراسس کرنے والی کمپنیوں کے نمونے لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں۔ جلد ہی مستند اور معیاری شہد کمپنیوں کی فہرست جاری کردیں گے۔ جعلی شہد بنانے والی فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جان ہے تو جہا ن ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker