پاکستان

پنجاب:ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کا خوفناک دھندا بےنقاب

لاہور(سٹاف رپوٹر)ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی تقسیم کا خوفناک دھندا بےنقاب, پنجاب کے ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی تقسیم کا دھندا پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی تقسیم کا خوفناک دھندا بےنقاب ہوا ہے جس کے مطابق ڈینٹل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے مریضوں کو ادویات کھلا کر کوالٹی چیک کی۔ جناح ہسپتال لاہور میں 78 لاکھ کی ادویات لیبارٹری کے بغیر مریضوں کو دی گئیں۔ چلڈرن ہسپتال ملتان میں بغیر ٹیسٹ کے ادویات کی تقسیم ہوئیں۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 780 مریضوں کی آنکھوں میں غیر معیاری لینز لگائے گئے جس سے مریضوں کو شدید قسم کی انفیکشن ہوگئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لینز غیر معیاری خریدے گئے۔ لاہور مختلف ہسپتالوں میں 13 کروڑ 65 لاکھ روپے کی ادویات صرف سنگل کمپنی ٹینڈر پر خرید لی گیئں۔ یہ انکشافات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے محکمہ صحت کی ٹینڈر فائلوں کی تحقیقات میں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker