فیصل آباد﴿بیورو رپورٹ﴾انسانی بھلائی کے جذبہ سے سرشار مخیر حضرات کی صحت کے شعبہ میں بے لوث فلاحی خدمات قابل تحسین اقدام ہے جو ہمدرد معاشرے کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔یہ بات صدر روٹری کلب/چیئرمین پاسبان آئی ٹی گروپ میجر﴿ر﴾ شاہ نواز نے یونس ٹائون ستیانہ روڈ میں سیدہ خاتون جنت ٹرسٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کہی ۔ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر حکیم سید محمد شکیل نے انہیں ہسپتال میں جدید ومعیاری طبی سہولتوںاور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی۔میجر ﴿ر﴾ شاہ نواز نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے نجی سطح پر قائم ہسپتال معاشرے کی گرانقدر خدمت کررہے ہیںکیونکہ معاشی مشکلات کے اس دور میں غریب اور عام افراد کیلئے علاج کی جدید سہولتیں ان کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیںجنہیں صحت کی بحالی کے سلسلے میں آسانیاں فراہم کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے سیدہ خاتون جنت ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا۔حکیم سید محمد شکیل نے بتایا کہ پسماندہ علاقہ یونس ٹائون میں قائم کیا گیا سیدہ خاتون جنت ٹرسٹ ہسپتال 4منزلہ عمارت پر مشتمل ہے جس میں فیصل آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا فزیوتھراپی سنٹرقائم کیا گیاہے جہاں مصنوعی اعضائ اور پولیو کے شکار بچوں کا انتہائی کم نرخوں پر علاج کرکے انہیں زندگی کی دوڑ میں چلنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ماہر لیڈی ڈاکٹرز کی زیرنگرانی زچہ وبچہ سنٹر بھی کام کررہا ہے جبکہ بلڈ بینک،گائنی سرجری،جنرل سرجری،الٹراسائونڈ،ایکسرے،ایمبولینس،ای سی جی،جدید لیبارٹری،آپریشن تھیٹر اورامراض جگر کے لئے جدید علاج کی سہولیات موجود ہیں اور ہسپتال میں ایلوپیتھک علاج کے ساتھ طب نبوی(ص) کا شعبہ بھی متوازی طور پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلد ہی انتقال خون اور امراض خون میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کے لئے بھی سنٹر قائم ہوجائے گا۔حکیم سید محمد شکیل نے بتایا کہ ہسپتال میں فزیو تھراپسٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد احمد ہیرا﴿سابقہ رجسٹرارکے ای ہسپتال لاہور﴾،ڈاکٹر آصف سلیم،فزیو تھراپسٹ لیڈی ڈاکٹر بریدہ،ڈاکٹر یاسر یعقوب،ڈاکٹر رابعہ تبسم اور ڈاکٹر سجاد غنی کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مختلف شعبہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔صدر روٹری کلب/چیئرمین پاسبان آئی ٹی گروپ میجر﴿ر﴾ شاہ نواز نے حکیم سید محمد شکیل کی جانب سے ہسپتال میں موجود سہولیات کو غریب مریضوں کے لئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی فلاحی خدمات کا عظیم ثبوت ہے۔
You must be logged in to post a comment.