تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:قیامت خیز گرمی اورشدید لوڈ شیڈنگ کے باعث پانچ طالبات بے ہوش

weatherدیپالپور(مانیٹرنگ سیل)قیامت خیز گرمی اورشدید لوڈ شیڈنگ کے باعث پانچ طالبات بے ہوش ،والدین کا حکومت سے گرمیوں کی فوری چھٹیاں کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دیپالپور اور گردو نواح میں قیامت خیز گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے جس کے باعث گرلز ہائی سکول میں زیر تعلیم پانچ بچیاں شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہو گئیں جنہیں ابتدائی طبی امدا کے بعدہسپتال سے فارغ کر دیا گیاطلباء و طالبات کے والدین نے حکومت پنجاب سے گرمیوں کی فوری چھٹیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے علاوہ ازیں محلہ افضل کالونی میں گزشتہ تین روز سے ٹراانسفارمر جل جانے باعث علاقہ مکین تین دنوں سے شدید اذیت کا شکار ہیں اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیسکو کے حکام ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کر رہے مرمت کے لئے مکینوں سے ہزاروں روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے ایکسئن واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا سے متعدد مرتبہ علاقہ مکین شکایات کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے اہل علاقہ نے احتجاجی مطاہرہ کرتے ہوئے ٹرانفارمر کی فوری تبدیلی اور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:سی ایم اے کے انتخابات،یونائیٹڈ گروپ کے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker