پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ،محمدخان ہوتی بھی ن لیگ میں شامل

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین خواجہ محمدخان ہوتی  مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔ رائیونڈ  میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد خواجہ محمد ہوتی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں خواجہ محمد ہوتی کے ہمراہ ان کے بیٹے عمرفاروق اور ارسلان ہوتی بھی موجود تھے۔ خواجہ محمد ہوتی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  ملک کواس وقت صرف نوازشریف ہی درست سمت میں لاسکتے ہیں۔ نوازشریف نے خواجہ محمد ہوتی کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے فیصلے کوخوش آئندقراردیا اورکہا کہ ان کی شمولیت سے ن لیگ خیبرپختونخوا میں مزید مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:سابق امیدوار قومی اسمبلی عنائیت علی چیمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker