تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : منشیات سے پاک معاشرہ کا قیام ہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہیے سردار سیف اللہ ڈوگر

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ کا قیام ہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں سرکاری اداروں اور این جی اوز کی مربوط کاوشیں ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں منشیات کے عادی مریضوں کی صحت یابی کے لئے بہترین انتظامات اور طبی سہولتوں کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جسمیں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ای ڈی او ایجوکیشن افتخار حسن بٹ،ڈی او ایکسائز رانا عاشق علی ،ڈی او سوشل ویلفیئرسہیل اختر ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،صدر”ماڈا "محمد مظہر رشید مختلف این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے معاشرہ میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے تعلیمی اداروں خصوصاََ کالجز اور ہائی سکولوں میں سیمینار منعقد کئے جائیں ۔انہوں نے محکمہ ایکسائز ،پولیس اور ڈرگ انسپکٹرز کو نشہ آور ادویات اور منشیات کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button