اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری مہم کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے اور خریداری کے ہدف کے حصول کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی سہولت مدِ نظر رکھا جائے خریداری سنٹرز پر کسانوں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ ،پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کے لئے بہترین انتظامات کو خریداری مہم کی تکمیل تک جاری رکھا جائے۔اے ڈی سی شاہد زما ن لک نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں کسانوں کو 74فیصد باردانہ میرٹ پر جاری کیا جا چکا ہے جبکہ خریداری کا 51فیصد ہدف بھی حاصل کیا جا چکا ہے