تازہ ترینعلاقائی

کراچی: حب ڈیم میں پکنک مناتے ہوئے تین لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ سیل) کراچی کے علاقے اورنگی سے تعلق رکھنے والے خاندان کی تین لڑکیاں حب ڈیم میں اہل خانہ کے ساتھ پکنک مناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق ابتدا میں چار لڑکیاں ڈوب گئی تھی تاہم ایک کو بروقت بچالیا گیا جبکہ باقی تین لڑکیوں کو اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اور قریبی گاوں کے مکینوں کی مدد سے سمندر سے نکالا اور عباسی اسپتال منتقل کیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں لڑکیاں راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت بیس سالہ کلثوم،باراں سالہ روبینہ اور دس سالہ خدیجہ کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button