تازہ ترینعلاقائی

نام نہادعلمااہلسنت حقِ نمک ادا کر نے کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری پرپل پڑے ،چوہدری ذوالفقار

tahirحجرہ شاہ مقیم ﴿ نامہ نگار﴾نام نہاد علمائ اہلسنت حقِ نمک ادا کر نے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری پر پل پڑے ،ان خیالات کااظہار ا چوہدری ذوالفقار علی قادری ایڈووکیٹ ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت حجرہ شا ہ مقیم، مولانا ارشد حسن قادری ،غلام شبیر جامی اور مولانا محمد رفیق نوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ نام نہاد علمائ اہلسنت جن کی گزر اوقات اور مدرسے حکومتی زکوۃٰ وصدقات وڈیروں اور لٹیروں کے عطیات پر چلتے ہیں جنہوں نے پاکستانی قوم اور بطور خاص مسلک اہلسنت کو جہالت اور مذہبی افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا ان جیسے لوگوں نے فقط ایک دو سیٹوں کی خاطر نظام مصطفٰی کے عظیم مشن اور نعرے کو وڈیروں ،لٹیروں اور مفاد پرستوں کے ہاتھوں فروخت کیا اور ان کے گھناؤ نے کردار اور عمل کی وجہ سے آج اہلسنت کی عظیم اکثریت متذلذل ہوکردیگر مسالک میں شامل ہورہی ہے اور اس سیلاب بد عقیدگی کو وقت کے عظیم سکالر سر مایہ اہلسنت اور مجد دڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور شبانہ روز محنت وکاوش کے ذریعے نا صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی روکا اور مسلک اہلسنت واسلا میاں ملت کو مضبوط اور مستحکم کہ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  چمہ گوئیاں درست ثابت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker