تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:فحاشی کے خلاف پولیس کاکریک ڈاؤن ، مرد و خواتین گرفتار

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں فحاشی کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن ،مختلف اڈوں سے مرد و خواتین حالت غیر میں گرفتار،مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں بڑھتی ہوئی فحاشی کی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم نصیر احمد خان نے گزشتہ روز ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر زکریا ٹاؤن،عظیم ٹاؤن،اور حجرہ شاہ مقیم سٹی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور بدنام زمانہ خواتین مینہ بی بی،منور بی بی ،صفیہ بی بی و دیگر کے زیر انتظام چلنے والے فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں مرد وخواتین کو حالت غیر میں گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے مختلف اشیا برآمد کیں گئیں ،اس بڑے کریک ڈاؤن پر شہریوں نے پولیس کو سراہا جبکہ ایس ایچ او تھانہ حجرہ نصیر احمد خاں نے کہا کہ اگر کہیں بھی کوئی ایسی شکایت پائی گئی تو فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور فحاشی کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم:غیرت کے نام پر مبینہ طور پربرٹش نیشنلٹی ہولڈر پاکستانی نژاد لڑکی قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker