تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:انجمن تاجران کے صدارتی انتخابات مکمل،امیر حمزہ کمبوہ صدرمنتخب

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)انجمن تاجران حجرہ شاہ مقیم کے صدارتی انتخابات مکمل،امیر حمزہ کمبوہ صدر منتخب۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران حجرہ شاہ مقیم کے صدر چوہدری ذوالفقار علی کی اچانک وفات کے بعد گزشتہ روز انجمن تاجران کا ایک ہنگامی اجلاس مقامی ممبر صوبائی اسمبلی سید رضا علی گیلانی کے ڈیرہ پر منعقد ہوا جس میں سپریم کونسل کے اٹھارہ ممبران نے شرکت کی اس موقعہ پر خفیہ بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ ہوئی جس میں امیر حمزہ کمبوہ نے بارہ ووٹ حاصل کر کے واضع برتری حاصل کی جبکہ انکے مد مقابل مہر محمد صدیق صرف چھ ووٹ حاصل کر سکے ،بعد ازاں نو منتخب صدر امیر حمزہ کمبوہ نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر وں کے حقوق کا تحفظ میر ی اولین ترجیح ہے ہم اس بات کو یقینی بنائی گے کہ تاجر برادری کا وقار بلند ہو ہمارے لیے سب شہری قابل قدر ہیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ بھی باہمی تعاون کی فضا قائم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:صحافیوں کےمسائل مشکلات کےحل کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کاقیام کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker