Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / حجرہ شاہ مقیم :مین بازار میں سیوریج کا کام سست روی پر احتجاج

حجرہ شاہ مقیم :مین بازار میں سیوریج کا کام سست روی پر احتجاج

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم کے مین بازار میں سیوریج کا کام سست روی سے کرنے اور ملبہ نہ اٹھانے پر تاجروں کا ٹھیکیدار کے خلاف سخت احتجاج۔تفصیلا ت کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے مین بازار میں سیوریج سسٹم کے پائپ ڈالنے کیلئے کھدائی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں تعمیراتی کا م انتہائی سست روی سے کیا جا رہا ہے اور ایک کلو میٹر کے بازار میں ایک ماہ سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود آدھے بازارمیں ہی پائپ ڈالے جا سکے ہیں اور دوکانوں کے سامنے ڈھیر کی صورت میں پڑا فرش کا ملبہ اور مٹی بھی نہیں اٹھائی گئی جس سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے سائیکل یا موٹر سائیکل تو درکناں پیدل چلنا بھی دشور ہو گیا ہے ،تاجروں نے تیزی سے کام نہ کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف سخت احتجاج کر تے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار میں تعمیراتی کا ہنگامی بنیادوں پر تیزی سے مکمل کرایا جائے تاکہ بازار کی کاروباری سرگرمیاں اور کاروبار متاثر نہ ہو

یہ بھی پڑھیں  دہلی:دلہن موٹی ہے ، جہیز بھی اسی حساب سے دیں