تازہ ترینعلاقائی

تحریک منہاج القرآن تحصیل حجرہ شاہ مقیم کا ورکز کنوشن

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن تحصیل حجرہ شاہ مقیم کا ورکز کنوشن گورنمنٹ ہا ئی سکول میں منعقد ہواجو کہ تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ، جس میں چوہدری ذوالفقار علی قادری نے کہا کہ جب بھی انقلا ب آتا ہے اس کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں آج جس طرح ملک کے حالات ہیں آپ اکیلے انقلاب نہیں لاسکتے حضرت موسیٰ نے بھی فرعون کو ہلکارتھا انقلاب کیلئے قربانیاں دیں اگر انقلاب چاہتے ہوتو پھر اپنا سکھ چین اس انقلاب کیلئے قربان کر دو ، ضلع اوکاڑ ہ کے نگران ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو نے کہا کہ نوجوان اٹھو اس موجو دہ کرپٹ انتخابی نظام کیخلاف بغاوت کرواس نظام کومسترد کردو ایسا الیکشن جس نے لوگوں کو 65 سال سے مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیاجو لوگ الیکشن لڑنے کیلئے 50 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں وہ کبھی بھی ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ،ملک پا کستان کی سیٹوں پربولی لگائی جاتی ہے ،اب نوجوانوں ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ قائد اعظم نے بھی قوم کو مینار پاکستان اکٹھا کیا تھا قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری 23 دسمبر کو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے اور انہوں نے کامیاب ورکزکنوشن پر ناظم تحریک رائے غلا م شبیر کو مبارکباد بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیں  مردان میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث 4 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker