تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم: تحریک انصاف کا اہم اجلاس صدر مظہر اقبال کی صدارت میں ہوا

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی جنرل باڈی پی پی 187 حجرہ شاہ مقیم کا ایک اہم اجلاس مقامی دفتر میں منعقد ہوا جس میں صدر یوسی 111حجرہ میاں مظہر اقبال ،سینئر نائب صدر طاہر محبو ب ،جنرل سیکرٹری اعجاز اشرف ،نائب صدور آصف علی غوری ، محمدنوازجھجھ ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں مسیح برادری کے درجنوں نوجوانوں پرمشتمل وفدجسکی قیادت فاروق نیامت نے کی بطور خاص شرکت کی ا س موقعہ پر انھوں نے متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 187 سردار فیصل شفاعت بیگو کا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا قائدین پی ٹی آئی حجرہ شاہ مقیم نے اپنے خطابات میں کہا کہ ملک کو در پیش چیلنجز کا مقابلہ نوجوان نسل ہی کر سکتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک میں تبدیلی لانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں اور انکا مشن ملک سے وڈیرہ شاہی ، لوٹ مار ،بے روزگاری ، لاقانونیت ،دہشت گردی وکرپشن جیسی لعنت کا خاتمہ یقینی بنانا ہے انھوں نے کہا کہ آئندہ دور پی ٹی آئی کا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں عوامی حمایت کے بل بوتے پر پارٹی کلین سویپ کرکے استحصالی قوتوں کو حیران کر دیگی اور قومی دولت کولوٹنے والے حکمرانوں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیگی انھوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انھیں معاشرہ میں مساوی حقوق دلوانے کی خاطر نئے قوانین متعارف کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:حکومت خود حالات خراب کر کے کوٹکراؤ کا ماحول پیدا کر رہی ہے، محمد صدیق خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker