تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:پولیس چوکی ڈھلیانہ تعینات تھانیدار کے منشیات فروشوں اوررہزانوں سے رابطوں کا انکشاف

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)پولیس چوکی ڈھلیانہ تعینات تھانیدار کے منشیات فروشوں اور رہزانوں سے رابطوں کا انکشاف پولیس موبائل کو خود ڈرائیو کر کے اے ایس آئی منیر بانگڑو رات بھر ڈاکو ناکو ں سے لوٹی ہوئی رقم کا حصہ وصول کرتا اور منشیات فروشوں کی بھی سر پرستی کر تا ہے علا قہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں شدید احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق تھا نہ حجرہ شاہ مقیم کی ذیلی پولیس چوکی ڈھلیانہ میں گزشتہ عرصہ سے تعینات اے ایس آئی منیر بانگڑو کیخلاف معززین علاقہ نے حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں انکشاف کیا کہ تھا نیدار مذکور بد نام زمانہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے گہرے روابط قائم کررکھے ہیں افیون ،چرس اور شراب کی بڑے پیمانے پر فروخت میں ملوث ہے ،جھگیاں مأہ فتیانہ کے منشیا ت فروشوں عطائی ڈاکٹر طفیل اور موضع فتیا نہ کے بوٹا اور صابر جٹ برادران سے نزانہ لیکر انھیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے دوسری طرف منیر بانگڑو اپنے اختیارات سے تجاویز کرتے ہوئے پولیس موبائل وین خود چلا کر اسکی ملی بھگت سے لگا ئے مختلف ڈاکو ناکوں کی جاکر نا صرف نگرانی کرتا ہے بلکہ لوٹے ہوئے مال سے اپنا حصہ لیکر رہزنی کا نشانہ بننے والے شہریوں کو قانونی کاروائی کا فرضی دلا سہ دیکر خود مزے کی نیند سوجاتا ہے ،معززین علا قہ نے اخبار نویسوں کو بتا یا کہ اے ایس آئی منیر بانگڑومحکمہ پولیس کی کالی بھیڑ ہے جس کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کی چھتری سے کبوتر اڑنے لگے۔منظور وٹو کی پیپلز پارٹی میں واپسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker