تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابا ت مکمل شریف ظفر جوئیہ صدرمنتخب

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)دیپالپور ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابا ت مکمل شریف ظفر جوئیہ صدر جبکہ چوہدری وحید احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،الیکشن مہم گہما گہمی کا شکا ر رہی خاتو ن امیدوارانجم خالد کو دوران الیکشن مہم اغواء بھی کر لیا گیا دیپالپور با ر ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2013ء کے نتا ئج کے مطا بق شریف ظفر جو ئیہ 278 ووٹ حاصل کر کے بار ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ انکے مد مقابل ناصر محمود وٹو 258 ووٹ حاصل کرسکے ،چوہدری وحیداحمد 291 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جنکے مدمقابل منظور ریحان 245 ووٹ لے سکے ،سردار سلیم ڈوگر 393 ووٹ سے نائب صدر منتخب ہو ئے جبکہ انکی مدمقابل انجم خالد نے 142 ووٹ حاصل کئے دیگر عہدوں کیلئے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے جن میں جوائنٹ سیکرٹری طاہر معین چشتی ،فنانس سیکرٹری خادم وٹو ،سیکرٹر ی لا ئبریری نجمہ شاہین جبکہ آڈ یٹر اکرم انجم سیال شامل ہیں یاد رہے دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات بھر پور اندازاختیار کرتے ہوئے امیدواروں کے مابین الیکشن مہم جاری رہی جس دوران نائیب صدارت کی امیدوارسا بق ممبر صوبائی اسمبلی وضلعی صدر مسلم لیگ (ق)اکاڑہ انجم خالد ایڈووکیٹ کو اغواء کر لیا گیا تھا جنھو ں نے اپنی باز یابی کے بعد مقامی تھانہ میں اغواء کاروں کے خلاف گزاری گئی درخواست میں ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پر بھی انھیں سیاسی مخالفت میں اغواء کروانے کا الزام عائد کیا جس میں پر با ر ایسوسی ایشن دیپالپور نے ایک روزہ ہڑتا ل بھی کی مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔

یہ بھی پڑھیں  چودھری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے: شاہ محمود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker