تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم: واپڈا کی بد معاشیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی،جاوید بٹ

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)پاکستان کسان اتحاد تحصیل دیپالپور کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد جاوید جٹ نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا کی بد معاشیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی جتنی بجلی خرچ ہوگی اتنا ہی بل ادا کریں گے زمیندار کا جو استحصال ہورہا ہے سراسر ظلم وزیادتی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے حجرہ پر یس کلب رجسٹرڈ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ جب تک ٹیوب ویل کا فلائٹ ریٹ Rs.4.55 فی نہیں ہو جاتا احتجاج جاری رہے گا اور زمیندار بل ادا نہیں کر یں گے زمینداروں کو تین ریڈنگ والا میٹر منظور نہیں بلکہ پرانے میٹر ون پھرکی والے فراہم کیے جائیں انہوں نے مز یدکہا کہ گھر یلو صارفین کو بھی اگر ریڈنگ سے زیادہ یونٹ ڈالے گئے تو پھر وہ بھی بل ادا نہیں ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  امریکہ نے ملائشین گمشدہ طیارے کے بارے میں اطلاعات جاری کردیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker